چین، امریکا، ترکیہ، افغانستان سمیت متعدد ممالک کی اسلام آباد حملے کی مذمت
Web Desk
7 February 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
چین کے سفارتخانے نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں اور متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں۔ افغان وزارتِ خارجہ نے حملے کو اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا اور کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
کینیڈا، متحدہ عرب امارات، امریکہ، ترکی، سعودی عرب، ایران، برطانیہ، بھارت، آذربائیجان اور یورپی یونین نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ امریکی سفارت خانے نے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا جبکہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ذمہ داروں کی گرفتاری اور انصاف کے عمل پر زور دیا۔
برطانوی وزیر خارجہ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف متحدہ عالمی موقف کے عزم کا اعادہ کیا اور شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں، غازی شاہ امام روڈ پر واقع امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026