LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

اسلام آباد خودکش دھماکہ: وزیر صحت مصطفی کمال کا تازہ بریفنگ، 32 جان بحق، 162 زخمی

Web Desk

6 February 2026

اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد وزیر صحت مصطفی کمال نے صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر صحت نے بتایا کہ دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کوئی کوتاہی نہیں کی گئی۔ ابتدائی طور پر کچھ قیاس ہوتا ہے، لیکن فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کی تفصیلات:

  • جان بحق افراد: 32 (پمز میں 28، پولی کلینک میں 4)

  • زخمی افراد: مجموعی طور پر 162

    • پمز میں 149 زخمی، 25 کی حالت تشویشناک

    • پولی کلینک میں 13 زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • پولی کلینک میں چار ڈیڈ باڈیز لائی گئی

  • زخمیوں میں بیس سے پچیس افراد کی حالت شدید تشویش ناک

وزیر صحت نے کہا کہ تمام لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ادویات اور خون کی کوئی کمی نہیں ہے، اور فوری طور پر سپیشل سیکرٹری اور ڈی جی ہیلتھ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جان بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

وزیر صحت نے یقین دلایا کہ تمام طبی ٹیمیں اور ہسپتال حادثے کے زخمیوں کا فوری اور موثر علاج کر رہی ہیں۔