جرمن چانسلر کا ایرانی قیادت سے مذاکرات اور جوہری پروگرام ختم کرنے کا مطالبہ
Web Desk
6 February 2026
جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے ایرانی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرے۔
اپنے بیان میں جرمن چانسلر نے کہا کہ ایران کے ماضی کے حملے شدید نقصان اور عالمی سطح پر مذمت کا باعث بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے قطر اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔
فریڈرک مرز نے کہا کہ عالمی اور علاقائی تنازعات، خصوصاً یوکرین کی جنگ، نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرمنی قطر اور سعودی عرب جیسے شراکت داروں کے ساتھ عسکری تعاون میں اضافہ کرے گا۔
امیر قطر سے ملاقات
جرمن چانسلر نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر فریڈرک مرز نے کاروباری اور سیاسی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں اور کاروباری راؤنڈ ٹیبل میں اقتصادی اور سیاسی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
جرمن چانسلر کے اس دورے کو مشرق وسطیٰ میں سفارتی اور معاشی تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026