دہشتگردی سنگین خطرہ، پاکستان کا اقوام متحدہ سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ
Web Desk
5 February 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک فرنٹ لائن ریاست کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جن میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا نقصان اور بھاری معاشی خسارہ شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد دہشتگرد تنظیموں کو نئی زندگی ملی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشتگرد تنظیموں کے خلاف غیر جانبدار اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع
31 July 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا
31 July 2026
بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات
31 July 2026
شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی
31 July 2026
کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان
31 July 2026
امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟
31 July 2026
ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
31 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا
31 July 2026