الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے
Web Desk
4 February 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر فہرستوں پر نظرِ ثانی کے بعد ملک بھر کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 94 ہزار 984 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 182 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح مجموعی ووٹرز میں مرد ووٹرز کا تناسب 53.62 فیصد اور خواتین ووٹرز کا تناسب 46.38 فیصد ہے۔
صوبہ پنجاب ووٹرز کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ سے زائد ہے۔ سندھ میں 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔ بلوچستان میں 56 لاکھ سے زیادہ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 11 ہزار 879 ریکارڈ کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر فہرستوں کی یہ نظرِ ثانی انتخابی عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026