محمد نواز شریف اور مریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
Web Desk
4 February 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، توانائی، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دو جسم اور ایک روح کی مانند ہیں اور دونوں ممالک کو خطے کے امن و استحکام کے لیے مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مذاکرات کے ذریعے بڑے مسائل کے حل پر بھی زور دیا اور ایران کی جرأت اور استقامت کو سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی سفیر کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے محمد نواز شریف کو عالم اسلام کے لیے ایک اہم اور عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے قائدین کی امت مسلمہ کو اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے فارسی زبان اور طلبہ سے متعلق مسائل کے حل پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026