پاکستان اور کمبوڈیا کا دوطرفہ تعلقات اور عوامی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
4 February 2026
چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کمبوڈیا کے بادشاہ نوردوم سیہامونی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری اور عوامی روابط کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کی قیادت اور عوام کو ترقی، استحکام اور قومی ہم آہنگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پارلیمانی تعاون، تجارتی روابط اور علاقائی رابطہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے 2016 کے پاک-کمبوڈیا پارلیمانی معاہدے پر عملدرآمد کی اہمیت بھی اجاگر کی اور انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں کمبوڈیا کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔
اس ملاقات میں دفاع، معیشت اور ماحولیاتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گندھارا تہذیب سے جڑے بدھ مت ورثے کے فروغ پر بھی دونوں ممالک نے اتفاق کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ قریبی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کمبوڈیا خطے میں امن، استحکام اور کثیرالجہتی تعاون کا اہم شراکت دار ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026