پاکستان اور قازقستان کے درمیان 19 شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Web Desk
4 February 2026
پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کی انیس مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے دوران پٹرولیم اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کے لیے یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا، جبکہ اقوام متحدہ کے امن دستوں سے متعلق بھی ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے، میری ٹائم تعاون اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کی دستاویزات بھی باہمی طور پر تبادلہ کیں۔دونوں ممالک کے درمیان کسٹم کے شعبے میں تعاون سے متعلق دستاویزات کا تبادلہ ہوا، صحت، پلانٹ پروٹیکشن اور ویٹرنری، ریلوے، اے پی پی اور قازقستان کے سرکاری ٹی وی میں تعاون کے معاہدے بھی شامل ہیں، اے آئی اور ڈیجیٹل ترقی، ثقافت و سیاحت اورلاجسٹک کے شعبے میں بھی تعاون کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ یہ معاہدے پاکستان اور قازقستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی تعاون کو نئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026