قازقستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
Web Desk
4 February 2026
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تقریب کے آغاز پر پاکستان اور قازقستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے قازقستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا، اور وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کا تعارف بھی معزز مہمان سے کروایا۔ صدر قازقستان نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم کا تعارف کرایا۔
بعدازاں صدر توکایووف نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔
یاد رہے کہ قازقستان کے صدر محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز ان کی آمد پر نور خان ایئر بیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضا میں سلامی دی، جبکہ جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی صدر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026