LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات

امریکی جنگی طیارے نے طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا

Web Desk

3 February 2026

امریکا نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی جانب پرواز کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایف-35 جنگی طیارے نے ایرانی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈرون امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کی جانب بڑھ رہا تھا، جسے حفاظتی اقدام کے تحت مار گرایا گیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کے باوجود ایران کے ساتھ رواں ہفتے طے شدہ بات چیت اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مار گرایا جانے والا ڈرون شہید-139 تھا۔ امریکی سینٹ کام کے ترجمان ٹم ہاکنز نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی بحری بیڑے اور عملے کے تحفظ کے لیے کی گئی، جس میں کسی امریکی فوجی یا سازوسامان کو نقصان نہیں پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فیوچر قیمتوں میں فی بیرل ایک ڈالر سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔