بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں، ریاست کو بلیک میل نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف
Web Desk
3 February 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں جو دشمنوں کی پشت پناہی سے پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عناصر ریاست کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، تاہم حکومت ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، سڑکیں اور تعلیمی ادارے بنے ہیں، جبکہ جمہوری کلچر بلوچ قوم کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچ عوام کو اپنے وسائل پر مکمل حق حاصل ہے اور اگر کہیں چند لوگ وسائل سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تو وفاقی حکومت عام بلوچ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور بلوچ عوام کی مدد سے بھارت اور افغانستان کی پراکسی جارحیت کو شکست دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہے اور پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے، تاہم بلوچ عوام کے تعاون سے اس سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026