LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

برطانیہ کا ایران کی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان

Web Desk

3 February 2026

برطانیہ نے ایران کی متعدد شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر لگائی گئی ہیں۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور اداروں کے برطانیہ میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے، جبکہ ان پر سفری پابندیاں بھی عائد ہوں گی، جس کے نتیجے میں وہ برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ برطانوی مؤقف کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے جو بنیادی انسانی اقدار کو پامال کرتے ہیں۔

برطانیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتا رہے گا اور اس حوالے سے اپنی پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔