LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

امریکا میں حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن جاری، قانون ساز اثرات محدود کرنے کی دوڑ میں لگ گئے

Web Desk

3 February 2026

امریکا میں حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن بدستور جاری ہے، جس کے باعث قانون ساز اس کے اثرات محدود کرنے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایوانِ نمائندگان (ہاؤس) میں وفاقی فنڈنگ کے لیے اہم ووٹنگ کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، جبکہ حکومت کی فنڈنگ سے متعلق بلوں پر ووٹنگ آج متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے صرف دو ہفتوں کی عبوری فنڈنگ جاری رکھی گئی ہے۔ اس دوران وفاقی امیگریشن اصلاحات پر بھی قانون سازوں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جزوی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد وفاقی ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بغیر معاوضہ خدمات انجام دینا پڑ رہی ہیں۔ اگرچہ شٹ ڈاؤن کو مختصر قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے باوجود وفاقی خدمات پر دباؤ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔