لفظ پاکستان کے خالق چودھری رحمت علی کی 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
Web Desk
3 February 2026
لفظ ’’پاکستان‘‘ کے خالق اور تحریکِ آزادی کے اہم نظریہ ساز چودھری رحمت علی کی 75ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ان کی علمی، فکری اور سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
چودھری رحمت علی نے اپنے قول و فعل، قانون اور قلم کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزادی کا نعرہ بلند کیا اور اس مقصد کے لیے ہر فورم پر بھرپور جدوجہد کی۔ وہ 16 نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔
1915ء میں اجلاسِ بزمِ شبلی کے دوران چودھری رحمت علی نے پہلی بار ہندوستان کے شمالی علاقوں کو ایک علیحدہ مسلم ریاست میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی، جو بعد ازاں قیامِ پاکستان کی بنیاد بنی۔
1918ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کرنے کے بعد وہ اخبار ’’کشمیر گزٹ‘‘ سے بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر منسلک ہوئے۔ 1928ء میں ایچی سن کالج لاہور میں لیکچرار مقرر ہوئے، تاہم کچھ عرصے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے، جہاں انہوں نے ڈبلن یونیورسٹی کیمبرج سے سیاسیات اور قانون میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔
28 جنوری 1933ء کو دوسری گول میز کانفرنس کے موقع پر چودھری رحمت علی نے مشہور کتابچہ ’’ابھی یا کبھی نہیں‘‘ شائع کیا، جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا واضح تصور پیش کیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ اسی دن ہندوستان میں بسنے والے مسلمان لفظ ’’پاکستان‘‘ سے پہلی بار آشنا ہوئے۔ اس کتابچے نے برطانیہ اور ہندوستان میں زبردست پذیرائی حاصل کی۔
بالآخر 14 اگست 1947ء کو مسلمانانِ برصغیر کو ان کے خواب کی تعبیر ملی اور پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔
نقاشِ پاکستان چودھری رحمت علی 3 فروری 1951ء کو نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ انگلستان کے شہر کیمبرج کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026