LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات

Web Desk

2 February 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ (WBG) کے صدر اجے بنگا نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اصلاحات میں عالمی بینک گروپ کی معاونت کو سراہا گیا۔

وزیراعظم نے اجے بنگا کے پہلے سرکاری دورہ پاکستان پر ان کا خیرمقدم کیا اور عالمی بینک گروپ کے ساتھ پاکستان کی طویل المدتی شراکت داری اور 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے تحت تعاون کو قابل تحسین قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان پائیدار اقتصادی استحکام کے حصول کے لیے جامع اصلاحاتی پروگرام پر عمل کر رہی ہے، جس میں مضبوط انفراسٹرکچر، زرعی کاروبار، ڈیجیٹل ترقی، توانائی، انسانی وسائل، مالیاتی اصلاحات، روزگار کے مواقع اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

اجے بنگا نے پاکستان میں پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک گروپ پاکستان میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ترجیحات پر تیز رفتار عملدرآمد اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ختم ہو سکیں اور ملکی اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔