وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے اور صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے وفاق اپنی دائرہ اختیار کے مطابق بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط ناگزیر ہیں اور صوبائی حکومت کو اپنے آئینی فرائض کے مطابق امن و امان اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات مضبوط کرنے چاہئیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ صوبے میں تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے وفاق تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ باہمی مشاورت اور اشتراکِ عمل کے ذریعے قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے اہداف مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026