LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ صومالی صدر کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، انسانی خدمات پر تبادلہ خیال جاپانی وزیراعظم کا حکمراں جماعت اور کابینہ میں ردوبدل کا اعلان روسی حملے روکنے پر یوکرین کا بھی بعض اہداف پر حملے روکنے کا اعلان پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون تباہ کر دیا گیا جرمنی میں طیارہ حادثے کا شکار، 3 ڈچ شہری ہلاک کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ امریکی ایوان نمائندگان میں روس پر پابندیاں سخت کرنے کا بل منظور اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے ممکنہ تباہ کن خطرات روکنے کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

Web Desk

2 February 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار مثبت زون میں شروع ہوا، تاہم بعد ازاں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مندی چھا گئی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 615 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 184,789.71 کی سطح پر پہنچا، تاہم بروکرز کے تحفظات کے باعث تیزی جلد ہی مندی میں بدل گئی۔

اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی بالائی حد کھونے کے بعد 1150 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 183,021 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز، کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 184,986 کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1836 پوائنٹس بڑھ کر 184,174 کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 6042 پوائنٹس کی کمی کے بعد 182,338 کی سطح پر بند ہوا تھا۔