سینیٹ اور قومی کے آج اجلاسوں کا ایجنڈا جاری، کئی بل پیش ہوں گے
Web Desk
2 February 2026
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے آج ہونے والے پارلیمانی اجلاسوں کا باضابطہ ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دونوں ایوانوں میں قانون سازی سمیت اہم قومی و عوامی نوعیت کے معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔
ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، جس کے لیے 23 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی ملازمین بینیولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس ترمیمی بل، فوجداری قوانین ترمیمی بل، انسدادِ انسانی اسمگلنگ ترمیمی بل اور انسدادِ الیکٹرانک جرائم ترمیمی بل پیش کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل، فیملی کورٹس ترمیمی بل اور اسلام آباد میں بچوں کے خلاف جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ قومی اسمبلی سے منظور شدہ تین بلز بھی سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، جن میں زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل، الیکشنز ترمیمی بل اور البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل شامل ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا، جس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ اجلاس میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ اہم قومی اور عوامی مسائل پر غور کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں افغانستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا جبکہ ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر بھی ایوان کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔ سنٹرز آف ایکسیلینس ایکٹ 1974 ترمیمی بل اور اسلام آباد سینئر سٹیزنز ایکٹ میں ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
پیمرہ ترمیمی بل 2025، اے پی پی کارپوریشن ترمیمی بل اور نیوز پیپرز ایمپلائز کنڈیشنز آف سروس ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہارِ تشکر کی تحریک پر مزید بحث ہوگی۔
ادھر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جو قومی اسمبلی کے اجلاس سے ایک گھنٹہ قبل شام 4 بجے منعقد ہوگا، جس میں قومی اسمبلی کے چوبیسویں سیشن کے ایجنڈے پر مشاورت کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026