پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز، 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
Web Desk
2 February 2026
پنجاب بھر میں آج سے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ 78 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے مطابق اس مہم میں صوبے بھر سے دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان عدیل تصور نے بتایا کہ یہ مہم پولیو وائرس کے خلاف دباؤ برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں پولیو وائرس کے کیسز میں واضح کمی سامنے آئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انسداد پولیو مہمات مؤثر ثابت ہو رہی ہیں، تاہم وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے رفتار، تسلسل اور دباؤ برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔
عدیل تصور کے مطابق لاہور میں 14 ہزار جبکہ راولپنڈی میں 8 ہزار پولیو ورکرز اس قومی مہم میں حصہ لیں گے۔ راولپنڈی، مری اور صوبے کے دیگر حساس اور ہائی رسک اضلاع میں خصوصی حکمت عملی کے تحت مہم چلائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والی آبادی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
متعلقہ عنوانات
مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
7 August 2026
پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا
7 August 2026
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
7 August 2026
میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں
7 August 2026
چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
7 August 2026
مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت
7 August 2026
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
7 August 2026
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
7 August 2026