محسن نقوی کی کھلاڑی سے ملاقات: ٹی 20سیریز جتینے پر مبارکباد دی
Web Desk
31 January 2026
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے اپنی محنت، ٹیم ورک اور پروفیشنل ازم کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ رویہ ہمیشہ کامیابی کی ضمانت بنتا ہے۔
محسن نقوی نے ٹیم مینجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور مینجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور دیگر کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی قابلِ تحسین کارکردگی کو شائقینِ کرکٹ نے بھی بھرپور انداز میں سراہا ہے، جو ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کا باعث ہے۔
آخر میں محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی 20 میچ کے لیے بھی قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹیم اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور بہترین کھیل پیش کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026
ویمنز ایشیاء کپ سے قبل فوٹو سیشنز کے دوران کرکٹرز کی ڈانس پرفارمنس
27 August 2026