پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتہ وار کاروبار میں شدید مندی، 100 انڈیکس 4,992 پوائنٹس گھٹ گیا
Web Desk
31 January 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گزشتہ ہفتے شدید مندی کا رجحان رہا۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 4,992 پوائنٹس کی کمی ہوئی، اور یہ انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر 189,166 سے گھٹ کر 184,174 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ نے پانچ نفسیاتی حدیں کھو دیں جبکہ ہفتے میں تین دن مندی اور دو دن تیزی کا رجحان رہا۔ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 191,032 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 181,961 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
پانچ روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 391 ارب روپے کی کمی آئی، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20,827 ارب روپے پر آ گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ مندی عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور ملکی اقتصادی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف
11 July 2026
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان
11 July 2026
امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی
11 July 2026
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026