LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی، پمز اسپتال میں طبی معائنہ اور علاج مکمل

Web Desk

31 January 2026

بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت سامنے آنے کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے لیے انہیں گزشتہ ہفتے کی شب پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران کے مطابق ماہر امراضِ چشم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے دوران او سی ٹی (OCT) ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل وین کے بند ہونے کی تشخیص کی گئی۔

ڈاکٹر رانا عمران کے مطابق علاج کے تحت بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجکشن لگایا گیا، جو آپریشن تھیٹر میں تقریباً بیس منٹ تک جاری رہنے والے طبی عمل کے دوران کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی کی حالت مستحکم رہی۔

علاج مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔