روبایا کولٹن کان میں حادثہ: مشرقی کانگو میں 200 سے زائد مزدور ہلاک
Web Desk
30 January 2026
مشرقی کانگو کے روبایا کولٹن کان میں زمین کھسکنے سے پیش آنے والے واقعے میں کم از کم 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ ریبیل مقررہ صوبائی گورنر کے ترجمان لبمبا کامبیرے مویسا نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا۔
روبایا کان دنیا بھر کی کولٹن پیداوار کا تقریباً 15 فیصد فراہم کرتا ہے، اور کولٹن ٹینٹالم میں پروسیس کیا جاتا ہے، جو موبائل فون، کمپیوٹر، ہوابازی اور گیس ٹربائنز میں استعمال ہونے والی اہم دھات ہے۔ مقامی مزدور اس کان میں یومیہ اجرت کے عوض کام کرتے ہیں۔
مویسا نے مزید کہا، “لینڈ سلائیڈ میں کان کن، بچے اور بازار کی خواتین متاثر ہوئے۔ کچھ افراد بروقت بچائے گئے لیکن ان کی حالت نازک ہے۔ تقریباً 20 زخمی صحت کے مراکز میں علاج کروا رہے ہیں۔”
انہوں نے واضح کیا، “بارش کے موسم اور نازک زمین کی وجہ سے یہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا متاثرین اس وقت کان میں ہی موجود تھے۔”
ایک گورنر کے مشیر نے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان کی تعداد کم از کم 227 ہے۔ مشیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات دی کیونکہ انہیں میڈیا کے سامنے بریفنگ دینے کی اجازت نہیں تھی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026