LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

بانی کی صحت پر خدشات، اڈیالہ جیل سے احتجاج تک: سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

Web Desk

30 January 2026


سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کل ہم اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھے تھے اور آج یہاں موجود ہیں۔ ان کے مطابق پہلے سیاسی ملاقاتیں بند کرنے کا کہا گیا، جبکہ دو دنوں سے بانی کی صحت کے لیے احتجاج جاری ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی کو ڈاکٹروں اور اہلِ خانہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال منتقل کیا گیا اور پانچ دن تک یہ بات قوم سے چھپائی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی وزرا نے بانی کے علاج سے متعلق خبروں کو جھوٹ قرار دیا، جس کے بعد حکومت اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے ذاتی ڈاکٹروں کی ملاقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، مگر ڈاکٹروں کی ملاقات سے انکار کیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی کے لیے غمزدہ ہیں اور موجودہ نظام کو مفلوج اور بے حس قرار دیا۔

سہیل آفریدی کے مطابق ایک طرف صوبے کا وزیرِ اعلیٰ دو راتوں سے سڑک پر بیٹھا ہے جبکہ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ کو ائیر فورس کا جہاز فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب عوام فیصلے اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں تو نقصان سب کا ہوتا ہے۔