LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

سانحہ گل پلازہ: سندھ ہائی کورٹ کا جوڈیشل انکوائری سے متعلق گورنر ہاؤس کو باضابطہ جواب

Web Desk

30 January 2026

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کے خط کا تحریری جواب دے دیا ہے، جو گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن سے متعلق ارسال کردہ خط سپریم کورٹ کے 2023 کے فیصلے کے مطابق نہیں ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ پرنسپل سیکرٹری یہ خط گورنر سندھ کے سامنے پیش کریں تاکہ آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق آئندہ اقدام کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کے حوالے سے گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری نے 27 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا تھا، جس پر عدالت کی جانب سے اب باضابطہ جواب دے دیا گیا ہے۔