وزیراعظم و صدر کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف فورسز کو خراج تحسین
Web Desk
30 January 2026
وزیراعظم اور صدرِ مملکت نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشنز میں 41 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور فورسز کی مستعدی اور قربانی کو ملکی قیادت نے سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے تحت فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، اور پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
صدرِ پاکستان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں اور یہ آپریشنز امن و استحکام یقینی بنانے تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026