LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

ٹی ٹوئنٹی سیریزکا فاتحانہ آغاز،پاکستان نے آسٹریلیاکوپہلے ٹاکرےمیں 22رنزسے ہرادیا

Web Desk

29 January 2026

آسٹریلیاکے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔۔پہلے ٹاکرے میں مہمان کینگروزکو  22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بناسکی، مہمان ٹیم کی جانب سے کیمرون گرین 36رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹریوس ہیڈ نے 23، میٹ رینشا نے 15، مچل اوون نے 8، میتھیو شارٹ نے 5، جوش فلپ نے 12 جبکہ جیک ایڈورڈز نے 5رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب احمد اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے پہلے قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں ہونیوالے پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔شاہینوں نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صاحبزادہ فرحان میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 74 رنز کی شراکت داری ہوئی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 74 کے مجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ان کے بعد سلمان علی آغا 39 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 123 کے مجموعی اسکور پرگری جب بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 10، عثمان خان 18 ، شاداب خان ایک اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈ نے دودو  وکٹیں حاصل کیں ۔