پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
Web Desk
29 January 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تجارتی تعلقات، بالخصوص جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت تجارت کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
یہ بات وزیراعظم نے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب مسٹر رائمونڈاس کاروبلس سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم نے چند ماہ قبل پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے یورپی یونین کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، سلامتی، مائیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں جی ایس پی پلس اسکیم کا کردار کلیدی ہے اور حکومت پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اس حوالے سے قریبی تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں برسلز میں منعقد ہونے والے پاکستان-یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی تھی۔
یورپی یونین کے سفیر مسٹر رائمونڈاس کاروبلس نے وزیراعظم کی جانب سے پُرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے یورپی یونین کی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ یورپی یونین جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپریل میں منعقد ہونے والے پہلے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم سمیت دیگر تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026