LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیے اشتہاری ملزم کی شادی میں شرکت پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں کراچی میں 3 بچوں سمیت 27 افغان مہاجرین گرفتار سندھ میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلیے تجارت کے دروازے کھول دیے علما کرام ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے شرعی جائزہ لیں، بلال بن ثاقب کی مفتی تقی عثمانی سےملاقات میں اپیل بنگلا دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 44 افراد جاں بحق، لاکھوں شہری محصور ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف پی ڈی ایم اے نے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا بلوچستان میں آپریشن ’شعبان‘ جاری، ایک دن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

Web Desk

29 January 2026

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے لیے باضابطہ بجٹ کلینڈر جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ کا بجٹ ونگ فروری میں ششماہی معاشی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گا، جبکہ آئندہ بجٹ کے لیے تمام وزارتوں اور محکموں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ 20 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

بجٹ کلینڈر کے مطابق تمام وزارتیں اور ان کے ماتحت ادارے 20 فروری تک بجٹ کے ابتدائی تخمینے اور ترقیاتی اخراجات کے تخمینے وزارت خزانہ کو فراہم کریں گے۔

آئندہ مالی سال کے لیے وزارتوں کی بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 30 مارچ سے 12 اپریل تک منعقد ہوں گے، جبکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر 20 اپریل تک تیار کیا جائے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی (APCC) کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، جس کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تمام دستاویزات کی تیاری مئی کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔