پنجاب نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو مارچ میں کروانے کا فیصلہ
Web Desk
28 January 2026
محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2026 کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے، جو 28 مارچ سے 14 اپریل 2026 تک جاری رہے گا۔ اس دوران صوبہ بھر میں مقامی نسل کے جانوروں کے دودھ اور خوبصورتی کے مقابلے مختلف مراحل میں منعقد کیے جائیں گے۔
محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق بھینس، گائے، بھیڑ اور بکری کی مقامی نسلوں کے دودھ اور خوبصورتی کے مقابلے 3 سے 5 اپریل 2026 تک ڈویژنل سطح پر ہوں گے۔ ڈویژنل سطح پر کامیاب قرار پانے والے جانور 7 سے 9 اپریل کے دوران بہادر نگر فارمز میں ہونے والے صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
ڈویژنل چیمپئنز کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیے جائیں گے، جبکہ صوبائی سطح کے چیمپئنز کو مرکزی اختتامی تقریب کے دوران اعزازات سے نوازا جائے گا۔ انعامات کی تقسیم کی مرکزی تقریب 14 اپریل 2026 کو فورٹریس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند جانوروں کی رجسٹریشن متعلقہ ڈویژن میں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026