پگڑی اچھالےبغیر 48ارب ڈالر دوسال میں واگزار کراکرجمع کیے،چیئرمین نیب
Web Desk
28 January 2026
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ حکومت کو تقریباً 5 ارب روپے مالیت کی گاڑیاں، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء واپس کر دی ہیں۔ چیئرمین نیب جنرل نذیر احمد نے یہ اشیاء آج سندھ حکومت کے حوالے کیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں اور طلائی زیورات کرپشن سے حاصل کی گئی رقوم سے خریدی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں بہت دھوکہ بازی ہوئی، تاہم اب شہر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور کراچی کا نیا چہرہ سامنے آئے گا۔
جنرل نذیر احمد نے واضح کیا کہ نسلہ ٹاور جیسے معاملات دوبارہ نہیں ہونے دیے جائیں گے اور نیب کسی عمارت کو گرانے کے حق میں نہیں بلکہ مستقبل کی جانب دیکھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ ارب روپے کی ریکور کی گئی رقم کراچی پر خرچ کی جائے گی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ کراچی پاکستان کا قرضہ اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگلے دو سال فیصلہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا متبادل کرنسیوں کی طرف جا رہی ہے اور معیشت کو دستاویزی اور کیش لیس بنانے سے قومی معیشت کا حجم بڑھے گا۔
انہوں نے صنعت کاروں سے مکالمے کے دوران کہا کہ فیکٹریاں بند نہ کریں، کسی کو بے روزگار نہ کریں، ڈاؤن سائزنگ سے اجتناب کریں اور اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ناقابلِ برداشت نہیں ہونا چاہیے اور آئی ایم ایف سے نکلنے کے بعد معاشی پالیسی میں آزادی حاصل ہوگی۔
چیئرمین نیب کے مطابق اپریل کے وسط تک فارن ریزروز 40 سے 45 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے جبکہ اگلے تین ماہ میں مزید 11 ٹریلین روپے جمع کرانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 55 لاکھ ایکڑ زرعی زمین واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت 40 ارب ڈالر ہے۔
سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ منصوبے میں چھ سال کی تاخیر ہو چکی ہے، ابتدائی لاگت 280 ارب روپے تھی جو اب 400 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ منصوبے میں ایک ڈی سی کے گھر سے 2.5 ارب روپے برآمد ہوئے اور اگر وسائل کے غلط استعمال کا ثبوت ملا تو سب سے پہلے کے فور کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026