وادی تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہورہی ہیں، وزیر مملکت داخلہ
Web Desk
28 January 2026
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں فی الحال کوئی فوجی یا حفاظتی آپریشن نہیں ہو رہا، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی آپریشن کیا گیا تو وہ عوام کے لیے اعلان کے ساتھ ہوگا اور اسے چھپایا نہیں جائے گا۔
طلال چودھری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ پر منفی سیاست شروع کر دی گئی ہے، اور پی ٹی آئی والے آپریشن کرنے کے لیے تیار تو ہیں لیکن چھپ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو کوئی کارروائی چھپانے کی ضرورت نہیں، جب بھی تیراہ میں آپریشن ہوگا، اسے اعلانیہ طور پر کیا جائے گا۔
وزیر مملکت نے وادی تیراہ میں فراہم کی گئی امداد میں خورد برد کے الزامات پر بھی بات کی اور کہا کہ کوہستان مالیاتی اسکینڈل سب کے سامنے ہے، چار ارب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے اور بعض لوگ سیاسی بیانیہ بنانے اور کرپشن چھپانے کے لیے بہانے تراشتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026