8 فروری کو یومِ سیاہ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان,اپوزیشن لیڈر سینیٹ
Web Desk
28 January 2026
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم نہ پارٹی کو اس کا علم ہے اور نہ ہی فیملی کو۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے یہ لوگ دن بدن عوام کی نظروں میں گر رہے ہیں اور اس سب کا جواب دینا پڑے گا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ظلم کیا جائے اور جواب نہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام نے انہیں بری طرح مسترد کیا تھا اور تمام رکاوٹوں کے باوجود عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر عمران خان آج آزاد ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بورڈ ہی نہ بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب غزہ کے عوام چیخ رہے تھے تو یہ لوگ ان کی مدد کے لیے نہیں گئے۔
اپوزیشن لیڈر کے مطابق سیاسی بحران کی جڑ 8 فروری کے انتخابات ہیں، جس کے بعد بیروزگاری میں اضافہ ہوا اور کسانوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اسی تناظر میں 8 فروری کو یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ہمسایوں، محلوں، نوجوانوں، طلبہ اور خواتین سے رابطہ کریں۔
انہوں نے بتایا کہ 8 فروری کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی جبکہ شام کے وقت مشعل بردار جلوس بھی نکالے جائیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے زور دیا کہ احتجاج پرامن ہوگا، ہم ظلم کے خلاف نکل رہے ہیں اور کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026