اپنی زمین اور فضا ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی ولی عہد کی ایرانی صدر کو یقین دہانی
Web Desk
28 January 2026
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے اور اپنی زمین یا فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قوانین کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور اب بھی جنگ سے بچاؤ کے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں سے خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، امریکا کی دھمکیاں اور نفسیاتی حربے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں پائیدار سلامتی، استحکام اور امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026