ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے متعلق فیصلہ
Web Desk
28 January 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ میگا ایونٹ مارچ 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ تاشقند میں ہونے والے سأوتھ ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے شرکت کی، جبکہ وفاقی سیکریٹری محی الدین وانی نے حکومت پاکستان کی نمائندگی کی۔
اجلاس کے دوران حکومت پاکستان نے گیمز کے کامیاب انعقاد کی مکمل یقین دہانی کرائی، جس کے بعد ساؤتھ ایشین گیمز 23 سے 31 مارچ 2027 تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ ایونٹ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ان گیمز کی میزبانی ابتدا میں 2023 کے لیے دی گئی تھی، بعد ازاں مختلف وجوہات کی بنا پر تاریخوں میں تبدیلی ہوتی رہی، اور اب بالآخر مارچ 2027 میں انعقاد کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026