LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ

امریکا میں برفانی طوفان کا زور برقرار، مختلف حادثات میں اموات 38 تک پہنچ گئیں

Web Desk

28 January 2026

امریکا میں شدید برفانی طوفان کا سلسلہ تھم نہ سکا، مختلف حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

واشنگٹن، نیویارک سمیت درجنوں ریاستوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 38 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے 10 اموات صرف نیویارک میں رپورٹ ہوئیں۔

واشنگٹن ڈی سی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے، جبکہ وفاقی دفاتر دوسرے روز بھی بند رہے۔ دو روز کے دوران 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ریکارڈ حد تک گر گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یکم فروری تک درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

ادھر کینیڈا میں بھی شدید برف باری جاری ہے، ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث اسکول بند کر دیے گئے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔