ہماری زمین و فضا ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سعودی ولی عہد کی ایرانی صدر کو یقین دہانی
Web Desk
27 January 2026
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دے گا، اور اس کی زمین یا فضاء کسی بھی جارحانہ کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قانون کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کو سراہا ہے اور اب بھی امن قائم رکھنے کے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دھمکیاں خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ نہیں پیدا کریں گی اور اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی فوج کا یو ایس ایس ابراہم لنکن ائیر کرافٹ کیریئر اور دیگر جنگی جہاز مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ بحری بیڑا خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026