گل پلازہ سانحہ پر جی ڈی اے کا شدید ردعمل، ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد
Web Desk
27 January 2026
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے گل پلازہ سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد کر دی ہے۔ جی ڈی اے کور کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ سانحہ کی تفصیلات سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ادارے نہ تو بروقت آگ بجھا سکے اور نہ ہی پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں کامیاب ہو سکے، جبکہ اتنے بڑے سانحے کے وقت حکومتی اہلکار مکمل طور پر غائب رہے۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ دکانداروں اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فوری اور مناسب معاوضہ دیا جائے۔
جی ڈی اے نے جعلی انتخابات کے خلاف 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عام انتخابات ملکی تاریخ کے متنازع ترین انتخابات تھے جن میں انتخابی دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو مسخ کیا گیا۔
کور کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی اسمبلیاں عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں اور ایسی اسمبلیوں کی جانب سے کی گئی ہر قانون سازی ناقابل قبول ہوگی۔
جی ڈی اے قیادت نے سندھ کی تقسیم سے متعلق بیانات کو پاکستان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت شدید سیاسی، آئینی اور معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ آئین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اٹھارویں ترمیم کی روح کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور پیپلز پارٹی کی بدنیتی کے باعث صوبائی فنانس کمیشن تاحال قائم نہیں ہو سکا۔
جی ڈی اے نے سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے اور جمہوری و پُرامن جدوجہد کے ذریعے عوامی حقوق کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ قیادت کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل، زمین اور اختیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں زرعی بحران پر بھی تشویش ظاہر کی گئی اور کہا گیا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مکمل قیمت نہیں مل رہی، خصوصاً چاول، گنا اور کپاس کے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جی ڈی اے نے گندم کی امدادی قیمت کے فوری اعلان کا مطالبہ کیا۔
مزید کہا گیا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے، اغواء، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں اضافہ ناقابل قبول ہے جبکہ سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی صفر کے برابر ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026