LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

ایرانی کرنسی بدترین سطح پر،ایک ڈالر15لاکھ ایرانی ریال کاہوگیا

Web Desk

27 January 2026

ایران میں احتجاج  کے دوران قومی کرنسی ریال نےمسلسل گراوٹ کے بعدسارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ایک ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد ایک ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی 15 لاکھ ریال تک گر گئی۔

ایرانی کرنسی کی  قدر میں مسلسل کمی کی وجہ بین الاقوامی پابندیوں کے باعث تیل کی برآمدات میں کمی ہے۔جس سے ملک کے بیرونی ذخائر پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور ریال اب ڈالر کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے مزید تیزی سے گر رہا ہے۔

ایرانی حکومت کے اقتصادی فیصلوں نے آزاد مارکیٹ اور سرکاری نرخوں میں فرق بڑھا دیاہے۔جس نے کرنسی کی بے قاعدگی کو مزید خراب کیا۔

ایرانی کرنسی ریال کی قدر گزشتہ برس سے تیزی سے کم ہونا شروع ہوئی تھی جب ایک ڈالر کی قیمت 8 لاکھ ساڑھے 17 ہزار ریال تھی۔

اس صورتحال نےمہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے جس سے خوراک، رہائش، اور ضروری اشیاء کی قیمتیں بہت بڑھ گئں۔عام شہریوں کے لیے بنیادی ضروریات کی اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی۔

ریال کے تاریخی زوال کے بعد عوامی احتجاج میں مزید تیزی آگئی ہے۔ تاجر، دکان داروں اور بازار مالکان نے اپنی دکانیں بند کر دیں۔اس احتجاج میں تاجروں کے ساتھ ساتھ طلبا اور شہری بھی شامل ہوگئے ہیں اور صرف اقتصادی مسائل کے حل ہی نہیں بلکہ سیاسی آزادی کے نعرے بھی لگائے۔

ایرانی حکومت نے احتجاج کے پیچھے امریکا کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن  کیا ۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ اس کریک ڈاؤن میں 5 ہزار سے افراد ہلاک اور ہزاروں افراد ہوچکے ہیں جنھیں پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔تاہم ایرانی حکومت نے پھانسی کے حوالے سے دعوے کی تردید کردی تھی تاہم 3ہزارسے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔