معاون خصوصی شفیع جان کا وفاقی وزیر عطاء تارڑ کو خط: وادی تیراہ کے نوٹیفکیشن کی وضاحت
Web Desk
27 January 2026
معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کو تحریری مؤقف ارسال کرتے ہوئے وادی تیراہ سے متعلق 26 دسمبر 2025 کے نوٹیفکیشن کی وضاحت کی۔
شفیع جان نے کہا کہ نوٹیفکیشن ممکنہ ہنگامی صورتحال، ریلیف اور بحالی کی تیاریوں سے متعلق تھا اور اسے کسی مخصوص سکیورٹی حکمت عملی یا غیر معینہ مدت تک جاری کارروائیوں کی منظوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے تجربات ثابت کرتے ہیں کہ غیر ہم آہنگ سکیورٹی اقدامات منفی نتائج پیدا کرتے ہیں، جس سے عام شہری متاثر، معاشی سرگرمیاں رک جاتی ہیں اور جبری نقل مکانی جنم لیتی ہے۔ شفیع جان کے مطابق وادی تیراہ کے بعض علاقوں سے انخلائی ہدایات صوبائی حکومت اور منتخب قیادت سے مشاورت کے بغیر جاری کی گئی تھیں، جس سے فوری انسانی بحران پیدا ہوا۔
معاون خصوصی نے وفاق کی ذمہ داری اور صوبائی حکومت کی انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و استحکام سیاسی ملکیت، عوامی شمولیت اور سول بالادستی کے بغیر ممکن نہیں، اور سکیورٹی اقدامات کو جامع سیاسی و سماجی حکمت عملی کے معاون کے طور پر ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026