سندھ کابینہ نے گل پلازہ متاثرین کے لیے معاوضہ اور قرضے کی منظوری دے دی
Web Desk
27 January 2026
سندھ کابینہ نے گل پلازہ سانحہ کے متاثرین کے لیے ریلیف کے جامع اقدامات کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کی گئی، جس میں وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ضیاء الحسن لنجار شامل ہیں۔
سب کمیٹی کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے گی اور اس کی روشنی میں مزید کارروائی اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ شہداء کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ متاثرہ دکانداروں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کچن اور یوٹیلیٹی اخراجات کے لیے کمشنر کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں کو ایک ایک کروڑ روپے بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا، جس کا سود حکومت ادا کرے گی تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں۔ دو ماہ کے اندر تمام متاثرہ دکانداروں کو دکان کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026