غزہ سے آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات برآمد، جنگ بندی کا نیا مرحلہ شروع
Web Desk
27 January 2026
غزہ سے آخری اسرائیلی یرغمالی ران گویلی کی باقیات برآمد ہونے کے بعد جنگ بندی ایک نئے اور اہم مرحلے میں داخل ہو گئی۔ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں تمام یرغمالیوں کی واپسی طے تھی، جو اب مکمل ہو چکی ہے۔
حکام کے مطابق ران گویلی کی باقیات شمالی غزہ کے قبرستان سے ملی ہیں، جو سات اکتوبر دو ہزار تیئس کو حماس کے حملے کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اس پیش رفت کو سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ اگلے مرحلے کی راہ ہموار کرے گی، جس میں غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کھولنا، انسانی امداد میں اضافہ اور غزہ کی بحالی کے اقدامات شامل ہیں۔
ران گویلی کا تابوت اسرائیل لائے جانے پر فوجی اہلکاروں، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تل ابیب کی سڑکوں پر لوگ قطاروں میں کھڑے ہو کر تابوت کے گزرنے کے وقت خاموشی اختیار کیے رہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026