LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ

برفانی طوفان نے امریکا کو مفلوج کر دیا، 14 ہلاکتیں، لاکھوں افراد متاثر

Web Desk

26 January 2026

امریکا اس وقت شدید برفانی طوفان اور خطرناک سردی کی زد میں ہے، جہاں مختلف حادثات کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ موسمی رپورٹس کے مطابق متعدد ریاستوں میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں کئی دہائیوں کی سخت ترین سردی محسوس کی جا رہی ہے۔

برفانی طوفان کے باعث فضائی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور 17 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔ 44 ریاستوں میں 20 کروڑ کے قریب افراد کے لیے شدید سردی کا الرٹ جاری ہے اور 24 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

نیویارک، واشنگٹن، ٹیکساس، اوکلاہوما اور نیوجرسی سمیت کئی ریاستوں میں تیز سرد ہواؤں کے ساتھ شدید برفباری اور بارش جاری ہے۔ نیویارک کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا، واشنگٹن میں آج وفاقی دفاتر بند ہیں جبکہ نیویارک سٹی میں اسکول آن لائن کلاسز کروا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آرکٹک ہواؤں کی وجہ سے شدید سردی کا یہ سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔