LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

طوفان ’چندرا‘ برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی، شدید بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری

Web Desk

26 January 2026

برطانوی موسمیاتی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ طوفان ’چندرا‘ کل برطانیہ سے ٹکرائے گا، جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں خراب موسم کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حکام کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کو ایک کے بعد ایک طوفان کا سامنا ہے اور ’چندرا‘ رواں سال آنے والا تیسرا بڑا طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ شمالی آئرلینڈ، ویلز اور انگلینڈ کے جنوبی علاقوں میں شدید موسمی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کے دوران درختوں کے گرنے، املاک کو نقصان پہنچنے اور بجلی کی بندش جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جبکہ ہنگامی ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔