چین کی امدادی کھیپ کی چوتھی ترسیل کراچی پہنچی، این ڈی ایم اے کے پاس امدادی سامان جمع
Web Desk
26 January 2026
چین کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی۔
اس کھیپ میں 1000 سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں، جو ٹرکوں کے ذریعے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے کراچی ویئرہاؤس منتقل کر دیے گئے۔
اس سے قبل 26 دسمبر 2025 کو آنے والی تیسری کھیپ میں 100 کشتیاں، 5 ہزار خیمے اور 8 ہزار کمبل شامل تھے۔ دوسری کھیپ 4 اکتوبر 2025 کو 16 ہزار کمبل، 700 خیمے، 1000 لائف جیکٹ اور 4 ہزار سلیپنگ بیگز کے ساتھ موصول ہوئی تھی۔
28 ستمبر 2025 کو پہلی امدادی کھیپ میں 9 ہزار کمبل اور 300 خیمے شامل تھے۔
چین سے اب تک موصول 4 کھیپوں میں مجموعی طور پر 45 ہزار کمبل، 20 ہزار خیمے، 100 کشتیاں، 1000 لائف جیکٹ اور 5 ہزار سلیپنگ بیگز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ تمام وسائل متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026