LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسپین نے بھی ٹرمپ کے غزہ بورڈ میں شمولیت سے انکارکردیا

Web Desk

24 January 2026

بیشتر یورپی ممالک کی طرح اب  اسپین نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کردیا۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ  امریکی صدر کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اسے قبول نہیں کرسکتے۔ یہ امن بورڈ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ غلط فہمی اور اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر کر رہا ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے شکوہ کیا کہ بورڈ آف پیس میں فلسطینی اتھارٹی کو بھی شامل نہیں کیا گیا حالانکہ سب سے زیادہ حق فلسطینیوں کا بنتا ہے۔غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام نے خود کرنا ہے نہ کہ کسی بیرونی بورڈ کے ذریعے فیصلے کیے جائیں۔

اسپین سے پہلے فرانس، ناروے، برطانیہ اور کینیڈا نے بھی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت سے یا تو انکار کیا یا پھر محتاط رویہ اختیار کیا ۔یورپی یونین نے بھی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔