LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں، حکومت کا شمولیت کا فیصلہ نہیں مانتے، نعیم الرحمان

Web Desk

24 January 2026

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش میں آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے تمام مسالک کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ فرقوں میں تقسیم ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے، اور پاکستان میں بجلی کے واجبات میں بھی غیر منصفانہ صورتحال موجود ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے امریکا اور اسرائیل کی عالمی سرگرمیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی عالمی طاقت سے ٹکراؤ نہیں چاہتا لیکن غلامی بھی قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں تو خود بخود امن و امان قائم ہو جائے گا۔ آخر میں انہوں نے پورے ملک میں حکومت اور گورننس کی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیا۔