LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت روڈ سیکٹر کے سگنیچر منصوبوں کا جائزہ اجلاس

Web Desk

24 January 2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت روڈ سیکٹر کے سگنیچر منصوبوں سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں جاری اور مجوزہ موٹر وے منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کو وفاق کے بجائے صوبائی وسائل سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے سے متعلق تمام تر لوازمات 10 فروری تک مکمل کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کو گرین موٹر وے بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سوات ایکسپریس وے فیز ٹو پر سول ورک 31 جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ اجلاس میں پشاور ڈی آئی خان، دیر موٹر وے اور سوات ایکسپریس وے فیز ٹو پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موٹر ویز کی تعمیر صوبائی حکومت کے سگنیچر منصوبوں میں شامل ہے اور ان منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور وہ خود ان کی نگرانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں کے لیے تمام تر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ قانون سازی بھی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ چاہے حکومت کسی بھی جماعت کی ہو، عوامی مفاد کے منصوبے بغیر کسی تاخیر کے مکمل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کاروبار، روزگار اور تجارت کے فروغ کے لیے سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق نئی موٹر ویز کی تعمیر سے مقامی معیشت کو تقویت ملے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مجموعی طور پر ترقیاتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔