ڈی آئی خان: سربراہ امن کمیٹی کے گھر شادی تقریب میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
Web Desk
23 January 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ دھماکا قریشی موڑ کے قریب واقع امن کمیٹی کے رکن نور عالم محسود کے گھر میں ہوا، جہاں اس وقت شادی کی تقریب جاری تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت امن کمیٹی کے متعدد ارکان بھی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026