صومالی وزیر داخلہ کی آمد، دہشتگردی، انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
Web Desk
23 January 2026
صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ نے ٹریننگ، بارڈر مینجمنٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، داخلی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات کی۔
صومالی وزیر داخلہ علی یوسف نے کہا کہ اسلام آباد کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے اقدامات قابل تعریف ہیں اور صومالیہ مشکل حالات میں دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہا ہے، امید ہے کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان انسداد دہشت گردی، پولیس تربیت، علاج اور تعلیم کے شعبوں میں صومالیہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026